اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سربراہ اجلاس 2025 میں شرکت کے لئے چین کے دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر استقبال کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)
تیانجن(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے بندرگاہی شہر تیانجن میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ اقوام متحدہ کا ایک قابل اعتماد شراکت دار رہے گا۔
شی نے کہا کہ چین اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے، بین الاقوامی امور میں اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی حمایت کرنے اور دنیا میں امن کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ترقی اور خوشحالی کے فروغ کی ذمہ داری مشترکہ طور پر اٹھانے کے لئے تیار ہے۔
شی نے شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس 2025 میں شرکت کے لئے آئے گوتریس سے کہا کہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ کثیرالجہتی، یکجہتی اور تعاون ہی عالمی چیلنجز کا درست حل ہیں۔
