ماسکو: روسی صدر ولادیمر پوتن نے ملک کی دفاعی اور سفارتی قیادت میں اہم تقرریاں کرتے ہوئے اینا سیویلیوا کو سٹیٹ سیکرٹری اور نائب وزیر دفاع جبکہ سرگئی بوتن کو خارجہ امور کا اول نائب وزیر مقرر کر دیاہے۔
جون 2024 سے نائب وزیر دفاع کی حیثیت سے خدمات انجام دینی والی اینا سیولیوا اب وزارت کے اندر سٹیٹ سکریٹری کی اضافی ذمہ داری سنبھالیں گی۔
ان کی ذمہ داریوں میں فوجی اہلکاروں کے لئے سماجی اور رہائشی معاونت کی نگرانی اور "ڈیفینڈرز آف دی فادر لینڈ” ریاستی فنڈ کے ساتھ رابطہ کرنا شامل ہوگا، جو خصوصی فوجی آپریشن میں شرکاء کی مدد کرتا ہے۔
سفارتی شعبے میں سرگئی بوتن کو خارجہ امور کا اول نائب وزیر مقرر کیا گیا ہے۔
1996 سے بوتن وزارت خارجہ اور بیرون ملک ، خاص طور پر جاپان میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔ 2017 سے 2023 تک بوتن وزیر خارجہ کے سیکریٹریٹ کے سربراہ رہے۔ مئی 2023 میں انہیں اہلکاروں کے معاملات اور جنرل سیکرٹریٹ کی نگرانی کے لئے نائب وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تھا۔
