اتوار, اگست 31, 2025
انٹرٹینمنٹلندن میں چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی یاد...

لندن میں چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف فتح کی یاد میں کنسرٹ

لندن میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے کنسرٹ میں فن کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔ (شِنہوا)

لندن(شِنہوا)جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے لندن میں موسیقی کی ایک یادگاری تقریب  منعقد ہوئی۔

اس تقریب کا عنوان ” بہتر مستقبل کے لئے  تاریخ کااحترام ” تھا۔ تقریب میں فن کے 10 مظاہرے پیش کئے گئے جس میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

 موسیقی کا یہ پروگرام صوبہ ہونان کے گیت اور رقص تھیٹر اور نیو ایلیمنٹس میوزک کی جانب سے پیش کیا گیا، جس میں لندن سٹی آرکسٹرا اور کیمڈن فلہارمونیا آرکسٹرا کے مہمان فنکاروں نے بھی شرکت کی۔

برطانیہ میں چینی سفیر ژینگ زے گوانگ نے موسیقی کے پروگرام سے قبل استقبالیہ تقریب میں کہا کہ  آج رات ہم موسیقی کے ذریعے تاریخ کے اس حصے کو یاد کریں گے اور ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کریں گے جنہوں نے انسانیت اور انصاف کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں۔ ہم موسیقی کے ذریعے دنیا میں امن کی خواہش اور ایک بہتر مشترکہ مستقبل کے لئے اپنی پختہ عزم کا اظہار کریں گے۔

 لزبن مارو میموریل ایسوسی ایشن کے چیئرمین انتھونی جونز نے دستاویزی فلم "دی سنکنگ آف دی لزبن مارو” کے موضوع پر موسیقی سے متاثر ہو کر کہا کہ موسیقی کا یہ پروگرام چین اور برطانیہ کے درمیان دوسری جنگ عظیم کے دوران مشترکہ جذبات اور یادوں کا خوبصورت امتزاج تھا، جس نے دونوں اقوام کے درمیان ایک مضبوط جذباتی رابطہ پیدا کیا۔ یہ دستاویزی فلم ان چینی ماہی گیروں کی انسان دوست بہادری کو بیان کرتی ہے جنہوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی قیدیوں کو بچایاتھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!