جمعہ, اگست 29, 2025
انٹرنیشنلشنگھائی تعاون تنظیم ایک کامیاب اور بااثر کثیر جہتی پلیٹ فارم ہے،...

شنگھائی تعاون تنظیم ایک کامیاب اور بااثر کثیر جہتی پلیٹ فارم ہے، تاجک صدر

تاجکستان کے شہر دوشنبے میں تاجک صدر امام علی رحمان شِنہوا اور دیگر چینی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے-(شِنہوا)

دوشنبے(شِنہوا) تاجک صدر امام علی رحمان نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) نے اپنے قیام کے بعد سے علاقائی تعلقات کو فروغ دینے اور استحکام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ ایک کامیاب اور بااثر کثیرجہتی تعاون کا پلیٹ فارم ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے دوشنبے کے پیلس آف دی نیشن  میں شِنہوا اور چینی ذرائع ابلاغ کے دیگر اداروں کو دیئے گئے ایک مشترکہ انٹرویو میں کہا کہ اقتصادی، تجارتی یا سیاسی کسی بھی پہلو سے ایس سی او ایک موثر تنظیم ہے، یہ صرف دعوے نہیں بلکہ عملی اقدامات کرتی ہے۔

تاجکستان، جو ایس سی او کے بانی ارکان میں شامل ہے، تنظیم کی ترقی میں بھرپور شراکت رکھتا ہے۔ صدر رحمان نے تنظیم کا موازنہ ایک ایسے بچے سے کیا جو 6 بانی ممالک نے مل کر پیدا کیا اور پروان چڑھایا۔ انہوں نے کہاکہ آج ایس سی او ایک بااثر بین الاقوامی تنظیم بن چکی ہے، جسے نہ صرف خطے میں بلکہ عالمی سطح پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔

رحمان نے واضح کیا کہ تنظیم نے ابتدا سے ہی خاص طور پر وسط ایشیا میں سکیورٹی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خطے کے لئے سکیورٹی کو یقینی بنانا آج بھی سب سے اہم مسئلہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایس سی او کے تعاون کے طریقہ کار، معلومات کے تبادلے کے پلیٹ فارمز اور انسداد دہشت گردی کا علاقائی ڈھانچہ رکن ممالک کو سکیورٹی مسائل کا مشترکہ اور موثر طور پر مقابلہ کرنے کے قابل بناتے ہیں۔

انہوں نے ایس سی او کی مقررہ مدت کی صدارت کے طور پر چین کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ چین کی صدارت میں چین کی طاقتور صلاحیتوں کو ایس سی او کے وسیع مواقع کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا، جس سے تنظیم کی حیثیت اور مجموعی طاقت میں نمایاں اضافہ ہوا۔

صدر رحمان نے کہا کہ چین نے بنیادی شہری سہولتوں کے منصوبوں کی حمایت کی، نقل و حمل اور مواصلاتی روابط کو وسعت دی، قابل تجدید توانائی کو فروغ دیا اور دو طرفہ تجارت میں اضافہ کیا، جس سے رکن ممالک کے درمیان گہرے تعاون کی بنیاد مضبوط ہوئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین دنیا بھر میں اپنے پُرامن اور فعال کردار کے لئے جانا جاتا ہے اور تاجک عوام میں اسے بے حد احترام حاصل ہے۔

صدر رحمان نے چینی صدر شی جن پھنگ کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کو اجاگر کیا، جنہیں انہوں نے اپنا دوست اور بھائی قرار دیا۔

ایس سی او کے آمدہ تیانجن سربراہ اجلاس کے حوالے سے صدر رحمان نے کہا کہ انہیں اس سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عظیم تقریب رکن ممالک کے درمیان تعاون اور تنظیم کی ترقی کے ایک نئے باب کا آغاز کرے گی، جو ایک اہم پیشرفت ہوگی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!