کراچی: کراچی پولیس نے 4 سالہ بچے کے اغوا کی کوشش ناکام بنادی۔ پولیس اعلامئے کے مطابق ایک شہری نے اطلاع دی کہ بعض افراد بچے کو گاڑی میں زبردستی بٹھا کر لے جا رہے ہیں جس پر پولیس نے فوری ملزمان کا پیچھا کیا جس پر ملزمان بچے کو گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
حکام کے مطابق بچے کو اہل خانہ کے حوالے، گاڑی تحویل میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
