پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں ازخود دیکھ بھال سے قاصر بزرگ افراد کو صحت کی...

چین میں ازخود دیکھ بھال سے قاصر بزرگ افراد کو صحت کی خدمات کی فراہمی میں بہتری

بیجنگ: چین کے قومی صحت  کمیشن اور راویتی چینی طب کی قومی انتظامیہ نے 2024سے2027 کے لئے ایک مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، جس کا مقصد  ایسے بزرگ افراد  کے لئے ضروری طبی اور صحت کی خدمات کو بہتر بنانا ہےجوخود اپنی دیکھ بھال کرنے سے قاصر ہیں۔

ایک مراسلے  میں اہل طبی اور صحت کے اداروں، نچلی سطح کے اداروں کے ساتھ ساتھ نرسریوں اور بحالی مراکز سے کہا گیا ہے کہ وہ 65 سال اور اس سے زیادہ عمر کے افراد جنہوں نے ایسی خدمات کے لئے درخواست دی ہےکے علاج کی منتقلی کے لئے بنیادی صحت کی خدمات، صحت کی مشاورت اور رہنمائی فراہم کریں۔

مراسلے میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اداروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایسے بزرگ افراد کی طرز زندگی اور صحت کے حالات کے بارے میں کم از کم ایک تخمینہ فراہم کریں اور ایک جسمانی معائنہ کے ساتھ ساتھ ہر سال صحت مند رہنے کے بارے میں رہنمائی فراہم کریں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ انہیں کم از کم دو پیشہ ور افراد کو گھر گھر خدمات فراہم کرنے کے لئے بھیجنا چاہئے اور بزرگوں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کی کوششیں مزید بڑھائی جانی چاہیئں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!