جمعہ, اگست 29, 2025
پاکستانلاہور، خاتون کو اغواء، زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان گرفتار، مغویہ...

لاہور، خاتون کو اغواء، زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان گرفتار، مغویہ بازیاب

لاہور: لاہور پولیس نے خاتون کو اغواء ،زبردستی نکاح کروانے والے 3ملزمان گرفتار کرلئے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی میں خاتون کو زبردستی اپنے ہمراہ لے جا رہے تھے، خاتون کے شور مچانے پر ناکہ انچارج نے گاڑی ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے گاڑی بھگا دی، موثر حکمت عملی کے تحت رائونڈ اپ کرلیا۔

متاثرہ خاتون نے بتایا کہ تینوں ملزمان نے زبردستی میری شادی ہیبت خان سے کروائی، نکاح نامے پر زور زبردستی دستخط کروائے گئے۔

ڈی ایس پی مبشر اعوان کے مطابق ملزمان نے آپسی رنجش کا بدلہ لینے کیلئے خاتون کو شورکوٹ سے اغوا کیا تاہم اکہ انچارج و جوانوں کی حاضر دماغی نے خاتون کو اغوا ہونے سے بچا لیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان ہیبت، سرفراز، سدا بہار اور مغویہ خدیجہ کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ ٹائون کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی موبائلز ارسلان زاہد نے ناکہ انچارج و ٹیم کو شاباش و تعریفی اسناد کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کا عمل جاری رہے گیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!