جمعہ, اگست 29, 2025
انٹرنیشنلبھارت، اتراکھنڈ میں شدید بارش اور کلاوڈ برسٹ سے تباہی مچ گئی

بھارت، اتراکھنڈ میں شدید بارش اور کلاوڈ برسٹ سے تباہی مچ گئی

نئی دہلی: بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارش اور کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں تباہی مچ گئی، متعدد خاندان ملبے تلے دب گئے جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع رودر پریاگ کے علاقے چمولی میں شدید بارش سے لینڈ سلائیڈنگ کے بعد دریاوں میں طغیانی آگئی۔ رودر پریاگ میں الکنددہ اور منداکنی دریاوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر پہنچ گئی، نشیبی علاقے زیرِ آب آنے لگے۔

کیدارناتھ ویلی کے گاوں میں طوفانی ریلہ ایک پل بھی بہا لے گیا جس کے بعد آمدورفت معطل ہو گئی۔ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، تاہم مسلسل بارش کے باعث مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ کے مختلف علاقوں کے لیے شدید بارش کا الرٹ جاری کردیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!