نیو یارک: مائیکروسافٹ نے اسرائیل کے خلاف احتجاج کرنے والے اپنے مزیدچار ملازمین کو برطرف کر دیا۔
انا ہیٹل اور ریکی فیمیلی کو وائس میل موصول ہوئیں جن میں انہیں ان کی برطرفی کی اطلاع دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان ملازمین نے کمپنی کے احاطے میں فرم کے اسرائیل سے روابط کے خلاف احتجاج میں حصہ لیا تھا۔
ان میں دو ایسے ملازمین بھی شامل ہیں جنہوں نے اس ہفتے کمپنی کے صدر کے دفتر میں دھرنے میں حصہ لیا تھا۔ دو اور کارکنان نسرین جرادات اور جولیس شان کو برطرف کر دیا گیا۔ وہ ان مظاہرین میں شامل تھے جنہوں نے حال ہی میں مائیکروسافٹ ہیڈ کوارٹر میں کیمپ لگائے تھے۔
مائیکروسافٹ نے کہا کہ برطرفی کمپنی پالیسیوں کی سنگین خلاف ورزیوں کے بعد ہوئی، دفتر کے مقام پر ہونے والے حالیہ مظاہروں سے اہم حفاظتی خدشات پیدا ہوئے ہیں۔
