بیجنگ(شِنہوا)چائنہ پوسٹ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر 3 ستمبر کو یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کرے گا۔
مجموعی طور پر ڈاک ٹکٹوں کے 60 لاکھ سیٹ جاری کئے جائیں گے جن میں سے ہر سیٹ 13 ٹکٹوں پر مشتمل ہوگا۔ اس کے علاوہ 50 لاکھ منی ایچر شیٹس بھی جاری کی جائیں گی۔
ان ڈاک ٹکٹوں کے سیٹ اور منی ایچر شیٹ کی مجموعی قیمت 20.8 یوآن (تقریباً 2.9 امریکی ڈالر) ہوگی اور یہ 6 ماہ کی مدت کے لئے مخصوص پوسٹل آؤٹ لیٹس اور آن لائن شاپس پر دستیاب ہوں گے۔
ان یادگاری ڈاک ٹکٹوں میں 1931 سے 1945 تک جاپانی جارحیت کے خلاف 14 سالہ جنگ کی اہم لڑائیوں کی منظر کشی کی گئی ہے جن میں موضوعاتی مجسمے اور تاریخی تصاویر شامل ہیں۔ مائیکرو شیٹ، جس کے مرکز میں یادگاری نشان ہے کا مقصد امن کی قدر کرنے اور ایک بہتر مستقبل بنانے کا پیغام دینا ہے۔
