بیروت: لبنانی فوج نے فلسطینی کیمپوں سے اسلحہ واپس لینے کے حکومتی فیصلے پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے الرشیدیہ کیمپ سے سات ٹرکوں پر مشتمل بھاری ہتھیار تحویل میں لے لیے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جمعرات کو لبنانی فوج نے خانہ جنگی کے اختتام کے بعد سب سے بڑی اسلحہ جمع کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یہ مہم دریائے لیتانی کے شمال اور جنوب میں واقع فلسطینی کیمپوں میں چلائی گئی ہے، یہ فیصلہ فلسطینی اتھارٹی کے تعاون سے کیا گیا ہے۔
سال 2025 کے اختتام سے قبل فوج کی حمایت کے لیے بین الاقوامی تعاون کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔یاد رہے کہ فلسطینی اسلحے کی حوالگی تین مراحل میں مکمل کی جائے گی۔
پہلے مرحلے کا آغاز بیروت کے برج کیمپ سے ہو چکا ہے، جس کے بعد جنوبی لبنان کے صور میں البص کیمپ، پھر شمال میں البداوی اور آخر میں جنوبی لبنان کے الرشیدیہ کیمپ سے اسلحہ تحویل میں لیا جائے گا۔
