چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان معمول کی پریس کانفرنس کر رہی ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مین لینڈ امریکہ اور چین کے تائیوان خطے کے درمیان کسی بھی قسم کے فوجی رابطوں کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے یہ بات اس میڈیا رپورٹ کے جواب میں کہی جس میں بتایا گیا تھا کہ تائیوان کے 500 سے زیادہ فوجیوں نے رواں سال کی امریکی شمالی سٹرائیک فوجی مشقوں میں حصہ لیا تھا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ان مشقوں کے دوران پہلی بار فرضی جنگی منظرنامے یورپ سے بدل کر نام نہاد ہند-بحرالکاہل خطے میں منتقل کئے گئے۔
ژو نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ ایک چین کے اصول اور چین-امریکہ 3 مشترکہ اعلامیوں کی دفعات کی پابندی کرے۔ تائیوان کے معاملے کو انتہائی احتیاط سے نمٹائے اور "تائیوان کی آزادی” کے لئے علیحدگی پسند قوتوں کو غلط اشارے دینا بند کرے۔
ژو نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کے حکام کا غیر ملکی قوتوں پر انحصار کرتے ہوئے "تائیوان کی آزادی” حاصل کرنے اور اسلحے کے ذریعے دوبارہ اتحاد کو روکنے کی کوشش اپنی طاقت کا حد سے زیادہ اندازہ لگانا ہے، جو بالآخر ان کی اپنی تباہی کا باعث بنے گی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link