کوئٹہ: بلوچستان میں کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گاڑیوں کے درمیان تصادم سے آتشزدگی سے 3افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔
لیویز کے حکام کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث تیل بردار گاڑی ٹریلرسے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔حادثے میں 3افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔
