جمعرات, اگست 28, 2025
پاکستانپنجاب میں سیلاب سے تباہی، سندھ، خیبرپختونخوا نے مدد کی پیشکش کردی

پنجاب میں سیلاب سے تباہی، سندھ، خیبرپختونخوا نے مدد کی پیشکش کردی

لاہور: سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر سندھ اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے پنجاب حکومت کو مدد کی پیش کش کردی۔

جاری بیان میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب کے بعد صورتحال بہت خراب ہے، پنجاب کو جو بھی مدد چاہئے ، سندھ حکومت اس کیلئے تیار ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ پانی سندھ آیا تو اس سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں بارشوں کے دوران میڈیا ہائوسز نے مہم چلائی لیکن پنجاب میں ایسی کوئی مہم نظر نہیں آئی۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کا حصہ ہے، اس وقت وہاں سیلاب کی صورتحال ہے، پنجاب کی تکلیف ہماری تکلیف ہے، ہمیں خود سیلاب جیسی آفت کا سامنا ہے پھر بھی ہم پنجاب کی مدد کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کا سیلاب پنجاب سے گزرتا ہے، ہمیں امید تھی کہ پنجاب حکومت اس آفت کیلئے تیار ہوگی لیکن پنجاب حکومت بالکل تیار نہیں تھی جس سے مریم نواز کی نااہلی ثابت ہوگئی ہے، یہ کیسی وزیراعلی ہیں جو عوام کو سیلاب میں چھوڑ کر خود بیرون ملک ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!