جمعرات, اگست 28, 2025
پاکستانوزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، زیر تعمیر ہاسٹل کے...

وزیر داخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا معائنہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل پولیس اکیڈیمی میں زیر تعمیر ہوٹل کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ جاری بیان کے مطابق بدھ کو وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈپٹی کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی، چیف کمشنر اسلام آباد، ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔

وزیر داخلہ نے یر تعمیر 11منزلہ ہاسٹل کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اورزیر تربیت پولیس افسران کے درمیان سوئمنگ مقابلے کا مشاہدہ کیا۔

وزیر داخلہ نے پروبیشنرز اور انسٹرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی اور کلاس رومز، آفیسرز میس اور کھانے کے معیار کا بھی جائزہ لیا ۔محسن نقوی نے زیر تربیت افسران سے براہ راست ملاقات کر کے ان کی تجاویز بھی سنی۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں اہم اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں اکیڈمی کی تنظیم نو اور گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں زیر تربیت افسران کی ایف آئی اے، فارنزک ایجنسی سمیت دیگر اداروں سے اٹیچمنٹ کے فیصلوں پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔نیشنل پولیس اکیڈمی کے ڈپٹی کمانڈنٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ نیشنل کمانڈ کورس مکمل کرنیوالے اے ایس پیز کو ایم ایس کریمنالوجی اور پولیس سٹڈیز کی ڈگری دی جائے گی۔

تربیتی پروگرام میں تھانوں کے باقاعدہ دورے، سیف سٹی، ایف آئی اے، سائبر کرائم اور فرانزک کے شعبوں میں اٹیچمنٹ شامل ہے۔زیر تربیت افسران نے نیشنل پولیس اکیڈمی میں سہولتوں کی بہتری پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر داخلہ نے اس موقع پر کہا کہ زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کی رفتار کیساتھ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ہاسٹل میں 126کمروں کی تعمیر کی جا رہی ہے جسے پانچ ماہ کے اندر مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!