جمعرات, اگست 28, 2025
تازہ ترینچین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس اختتام...

چین کے اعلیٰ سیاسی مشاورتی ادارے کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ بیجنگ میں 14 ویں سی پی پی سی سی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 13 ویں سیشن کے افتتاحی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)14 ویں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کا 13 واں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا۔ اجلاس کا موضوع ملک کے 15 ویں 5 سالہ منصوبے (2026-2030) کا مسودہ تیار کرنا تھا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اختتامی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وانگ نے سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ 2035 تک سوشلسٹ جدیدیت کے بنیادی ہدف کے حصول اور 2026 تا 2030 کے 15 ویں پانچ سالہ منصوبے کے دوران سماجی و معاشی ترقی کے اہداف، بڑے تزویراتی امور، اصلاحی اقدامات اور تعمیری منصوبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تجاویز اور کوششوں میں فعال طور پر اپنا حصہ ڈالیں۔

اجلاس میں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے مجوزہ امور سے متعلق نظرثانی شدہ ضوابط کا ایک مجموعہ بھی منظور کیا گیا۔

قبل ازیں اجلاس کی مکمل نشست میں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کی قائمہ کمیٹی کے 14 اراکین نے اجلاس کے موضوع پر اپنے خیالات پیش کئے۔ انہوں نے نئی معیاری پیداواری قوتوں، ملکی طلب میں توسیع اور ڈیجیٹل معیشت کو حقیقی معیشت کے ساتھ مربوط کرنے جیسے پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!