لاہور: پاکستان کی اسٹیج اداکارہ ثمر رانا کو گھریلو ملازمہ پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ثمر رانا کے گھر میں 14 سالہ لڑکی کو 5 افراد کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
اس کے علاوہ اداکارہ پر گھریلو ملازمہ کو تشدد اور ڈرانے دھمکانے کا بھی الزام ہے۔ نواب ٹاون پولیس کا بتانا ہے کہ ثمر رانا کے گھر ملزمان نے گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر نہ صرف زیادتی کا نشانہ بنایا بلکہ اس واقعے کی ویڈیو بھی بنائی۔
ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں، گھریلو ملازمہ اور اس کے اہل خانہ کو ہر صورت انصاف دلایا جائے گا ۔
