بدھ, اگست 27, 2025
تازہ ترینچینی کارساز کمپنی فا نے اپنی پہلی چین۔ یورپ مال بردار سروس...

چینی کارساز کمپنی فا نے اپنی پہلی چین۔ یورپ مال بردار سروس شروع کردی

چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے شہر چھانگ چھون میں ٹرک تیار کرنے والی کمپنی فرسٹ آٹو موٹو ورکس جئی فانگ  (فاجئی فانگ) کے ایک ذہین پلانٹ میں ملازمین گاڑیوں کے پرزے جوڑ رہے ہیں۔(شِنہوا)

چھانگ چھون(شِنہوا)معروف چینی کارساز کمپنی، فا گروپ کمپنی لمیٹڈ کی گاڑیوں کے اعلیٰ معیار کے پرزوں سے لدی ایک ریل گاڑی چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے شہر چھانگ چھون سے یورپ کے لئے روانہ ہوگئی۔ یہ اس کمپنی کی چائنہ۔یورپ ریلوے ایکسپریس سروس کے ذریعے پہلی براہ راست  ترسیل ہے۔

یہ ریل گاڑی، جس میں فا کمپنی کے ہونگ چھی، جئی فانگ اور بیسٹون برانڈ کے پرزے شامل ہیں، تقریباً 7900 کلومیٹر کا سفر طے کرے گی اور پہلے مان ژولی پورٹ سے گزرے گی، اس کے بعد یورپ کی جانب روانہ ہوگی۔

چھانگ چھون میں قائم فا کمپنی چین کی واحد کمپنی ہے جسےچائنہ ۔یورپ ریلوے ایکسپریس چلانے کا لائسنس حاصل ہے، کمپنی نے اختراعی طور پر ریل، سمندری مال برداری اور بیرون ملک گوداموں پر مشتمل کثیر اقسام کا نقل وحمل کا مربوط نظام اختیار کیا ہے۔یہ جامع طریقہ کار آغاز سے اختتام تک  مکمل خدمات فراہم کرتا ہے جس سے نہ صرف نقل وحمل کے مجموعی اخراجات میں کمی آتی ہے  بلکہ اس کی  ترسیلی رسد کی مضبوطی میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے۔

روایتی سمندری مال برداری کے مقابلے میں اس روٹ نے نقل وحمل کا وقت 45 دن سے کم کرکے صرف 18 دن کردیا ہے جبکہ نقل وحمل کے اخراجات میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔ اس موثر نظام سے فا کمپنی کی گاڑیوں کی برآمدات کی بین الاقوامی مسابقت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!