چینی صدر شی جن پھنگ بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سٹیٹ ڈوما کے چیئرمین ویاچھیسلاف وولودین سے ملاقات کر رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ میں روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں سٹیٹ ڈوما کے چیئرمین ویاچھیسلاف وولودین سے ملاقات کی۔
شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور روس کے تعلقات آج کی غیر یقینی اور بدلتی ہوئی دنیا میں سب سے زیادہ مستحکم، بالغ اور تزویراتی لحاظ سے اہم بڑے ممالک کے تعلقات ہیں۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین-روس تعلقات کی اعلیٰ سطح پر مسلسل ترقی دونوں اقوام کے بنیادی مفادات میں ہے اور یہ دنیا میں امن و استحکام کا ایک ذریعہ بھی ہے۔
شی نے کہا کہ چین اور سوویت یونین نے بالترتیب ایشیا اور یورپ میں دوسری جنگ عظیم کے اہم محاذ کے طور پر جاپانی عسکریت پسندی اور جرمن فسطائیت پر مبنی جارحیت کے خلاف لڑائی میں عظیم قومی قربانیاں دیں اور دوسری جنگ عظیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link