منگل, اگست 26, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ سربراہ کی غزہ میں نصر ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی...

اقوام متحدہ سربراہ کی غزہ میں نصر ہسپتال پر اسرائیلی حملے کی مذمت

غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے کے بعد فسلطینی شہری دفاع کا ایک کارکن تباہ حال گھر کا معائنہ کررہاہے-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ کے شہر خان یونس میں نصر ہسپتال پر اسرائیلی حملوں میں فلسطینیوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے اپنے بیان میں کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں عام شہریوں کے علاوہ طبی عملہ اور صحافی بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ حالیہ ہولناک ہلاکتیں اس بات کو اجاگر کرتی ہیں کہ اس سفاکانہ تنازع کے دوران طبی عملے اور صحافیوں کو اپنے اہم فرائض انجام دیتے وقت کس قدر شدید خطرات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل نے یاد دلایا کہ طبی عملے اور صحافیوں سمیت عام شہریوں کا ہر حال میں احترام اور تحفظ ضروری ہے۔ انہوں نے ان ہلاکتوں کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

دوجارک نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ طبی عملے اور صحافیوں کو بین الاقوامی انسانی قانون کے مکمل احترام کے ساتھ  کسی بھی مداخلت، دھمکی یا نقصان کے بغیر اپنے اہم فرائض ادا کرنے دیئے جائیں۔

انہوں نے ایک بار پھر فوری اور مستقل جنگ بندی، غزہ بھر میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی رسائی اور تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ دہرایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!