چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے کے شہر باؤتو میں منگ یانگ نئی توانائی ذہین پیداواری صنعتی پارک میں ونڈ ٹربائن کے پنکھے دیکھے جاسکتے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نئی توانائی کی ٹیکنالوجی اور آلات کے شعبے میں عالمی سطح پر ایک رہنما کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے اور اس کی نئی توانائی سے متعلق تخلیقات دنیا بھر کی مجموعی تخلیقات کا 40 فیصد سے زیادہ ہیں۔
چین کی قومی توانائی انتظامیہ کے سربراہ وانگ ہونگ ژی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک نے 14ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران کئی کلیدی شعبوں میں عالمی ریکارڈ توڑے۔
ان میں فوٹو وولٹک تبدیلی کی کارکردگی اور سمندر میں نصب ونڈ ٹربائنز کی واحد یونٹ کی صلاحیت شامل ہے۔ اس کے علاوہ چین کی نئی طرز کی توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہوگئی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link