ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سنجے دت کی بیٹی تریشلا دت نے دھونس اور چالاک والدین کے ساتھ حدود قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خون کا رشتہ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی آپ کی زندگی میں جگہ رکھتا ہے، آپ اپنی ذہنی صحت کو ترجیح دینے کے لیے کم رابطہ یا رابطہ ختم کرنے کا بھی انتخاب کر سکتے ہیں۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ترشیلا نے کہا کہ خاندان کا نام کسی کو آپ کے ساتھ بدسلوکی کرنے کا حق نہیں دیتا، آپ کو ان لوگوں کو خود تک رسائی دینے کی ضرورت نہیں جو آپ کو مسلسل نقصان پہنچا رہے ہوں تکلیف دے رہے ہوں چاہے وہ آپ کو پالیں پرورش کریں۔
ترشیلا نے مزید کہا کہ جب والدین اس بات کی زیادہ پرواہ کرتے ہیں کہ خاندان دنیا کے سامنے کیسا نظر آتا ہے اس سے کہ بچے اس خاندان میں رہنے کا احساس کیسے کرتے ہیں، تو یہ ایک مسئلہ ہے۔
