لاہور: چھ ملکی بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ 17 سے 22 ستمبر تک مالدیپ میں ہو گی ،پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے صدر محمد شفیق نے کہا ہے کہ چیمئپئن شپ میں پاکستان، بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور مالدیپ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ پہلی کامن ویلتھ سینئر بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کا کیمپ فیصل آباد میں جاری ہے۔ صدر پاکستان ہینڈ بال فیڈریشن کے مطابق 14 کھلاڑیوں میں سے آٹھ یا دس رکنی ٹیم کا انتخاب کیا جائے گا۔
اطہر اسماعیل امجد ٹیم مینجر ہوں گے۔ محمد شفیق نے کہاکہ پاکستانی کھلاڑی بھارتی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
