ممبئی: بھارتی گلوکار سونو نگم نے اپنی کامیابی کا سہرا عطا اللہ خان عیسی خیلوی کو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے کیریئر کی شروعات لیجنڈری گلوکار عطا اللہ عیسی خیلوی کے مشہور گانے اچھا صِلہ دیا تو نے میرے پیار کا سے کی تھی، اس نے میری کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
ایک انٹرویو میں سونو نگم نے عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے لیے اپنے خاص جذبات کا بھی اظہار کیا اور اپنی کامیابی کا سہرا عطا اللہ خان عیسی خیلوی کو دیا۔انہوں نے کہا کہ یقینا وہ ایک خوبصورت روح ہیں اور میری زندگی میں عطا اللہ خان عیسی خیلوی کی بڑی اہمیت ہے۔
گلوکار نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز عطا اللہ عیسی خیلوی کے مشہور گانے اچھا صِلہ دیا تو نے میرے پیار کا کو 2011 میں گاکر کیا تھا۔ اسی دوران ایک دن انہیں پاکستان سے فون آیا، جہاں عطا اللہ خان نے خود ان کی گلوکاری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے یہ گانا بہت اچھا گایا ہے۔
سونو نگم کے مطابق اس وقت میری عمر صرف 19 سال تھی، یہ ان کی بڑی مہربانی تھی، وہ ان تمام عظیم گلوکاروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی کامیابی کا سہرا عطا اللہ خان عیسی خیلوی کے سر پر بھی باندھنا چاہیں گے، کیونکہ اچھا صِلہ ان کے کیریئر کا ٹرننگ پوائنٹ تھا اور ایک ایسا گانا ہے جو ان کی مقبولیت کا ذریعہ بھی بنا۔
