کراچی: کراچی ملیر جیل سے قیدیوں کے فرار میں سابق سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ سمیت 3افسران کو غفلت کا مرتکب قرار دے کر کارروائی کی سفارش کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کراچی ملیر جیل سے 225قیدیوں کے فرار کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ ،اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خاصخیلی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں تینوں افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔رپورٹ کے مطابق آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات بھی غفلت کے مرتکب پائے گئے ہیں ، جیل توڑنے کا واقعہ غفلت نہیں نظام کی مکمل ناکامی قرار دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جیل میں تیاری، تربیت اورسکیورٹی کا شدید فقدان تھا، جدید سی سی ٹی وی نظام اورالارم سسٹم بھی فعال نہیں تھا۔
