سال 2025 شی زانگ خودمختار خطے کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ کا سال ہے۔
اس خطے نے گزشتہ چھ دہائیوں میں شاندار ترقی حاصل کی ہے۔
سال 2024 میں خطے کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) 276.5 ارب یوان (تقریباً 38.5 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے جو 1965 کے مقابلے میں 155 گنا زیادہ ہے جب اس خطے کو خودمختاری ملی تھی۔ اس دوران اوسط سالانہ شرحِ نمو 8.9 فیصد رہی ہے۔
اس سال خطے کی مجموعی ملکی پیداوار 300 ارب یوان (تقریباً 42 ارب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔
سال 2024 میں شہری آبادی کی فی کس دستیاب آمدنی 55 ہزار 444 یوان (تقریباً 7 ہزار 721 امریکی ڈالر) رہی ہے جو 1965 کے مقابلے میں 121 گنا زیادہ ہے۔ دیہی آبادی کی فی کس دستیاب آمدنی تقریباً 200 گنا بڑھ کر 21 ہزار 578 یوان (تقریباً 3 ہزار 5 امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے۔
ان آمدنیوں کی اوسط سالانہ شرحِ نمو بالترتیب 8.5 فیصد اور 9.4 فیصد رہی ہے۔
سال 2024 میں اس خطے نے 6 کروڑ 38 لاکھ 90 ہزار ملکی اور غیرملکی سیاحوں کو خوش آمدید کہا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 15.8 فیصد زیادہ ہے جب کہ غیرملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی 188.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ترقی کا یہ رجحان 2025 کی پہلی ششماہی میں بھی جاری رہا ہے جب خطے میں 3 کروڑ 21 لاکھ 80 ہزار سیاح آئے ہیں جو سال بہ سال 11.7 فیصد اضافہ ہے۔
سال 2024 کے اختتام پر شیزانگ کی فعال سڑکوں کی کل لمبائی ایک لاکھ 24 ہزار 900 کلومیٹر ہو گئی ہے جب کہ ریل کی پٹڑیوں کی لمبائی ایک ہزار 359 کلومیٹر تک پہنچ گئی ہے۔ مزید یہ کہ ملکی اور غیرملکی فضائی راستوں کی تعداد بڑھ کر 183 ہو گئی ہے۔
یہ خطہ کم کاربن ترقی کو بھی فروغ دے رہا ہے اور 2024 میں 99 فیصد سے زائد صاف توانائی پیداوار کے ساتھ چین بھر میں سرِفہرست رہا ہے۔
لہاسا، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link