چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں ہواجیانگ گرینڈ کینن پل پر وزن کی آزمائش کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)
گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں ہواجیانگ گرینڈ کینن پل جو دنیا کا بلند ترین پل بننے جا رہا ہے، نے پیر کے روز وزن کی ایک اہم آزمائش کامیابی سے مکمل کرلی۔ یہ آزمائش ستمبر کے آخر میں پل کے افتتاح سے قبل کی گئی ہے۔
آزمائشی ٹیم کے مطابق 5 روزہ آزمائش کے دوران یہ تصدیق ہوئی کہ پل کی ساختی مضبوطی، سختی اور متحرک کارکردگی تمام حفاظتی معیار پر پوری اتری۔
وزن کی آزمائش پل کے ٹریفک کے لئے کھلنے سے پہلے کا آخری مرحلہ سمجھا جاتا ہے جس میں جامد اور متحرک دونوں اقسام کے تجربات شامل تھے۔ آزمائشی ٹیم نے 96 ٹرک استعمال کئے جن کا مجموعی وزن تقریباً 3 ہزار300ٹن تھا۔ ان ٹرکوں کو پل کے مختلف مقامات پر مرحلہ وار کھڑا کیا گیا تاکہ پل کے مرکزی حصے، ٹاورز، کیبلز اور سسپینڈرز میں ہونے والے دباؤ اور حرکت کو جانچا جا سکے۔
یہ پل 2 ہزار890میٹرطویل ہے اور اس کا مرکزی احاطہ ایک ہزار420 میٹر ہے۔ دریا سے 625 میٹر کی بلندی پر یہ اپنی تکمیل پر دنیا کے سب سے اونچے پل اور پہاڑی علاقے میں تعمیر کئے جانے والے دنیا کے سب سے بڑے احاطے والے پل دونوں کا ریکارڈ قائم کرے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link