منگل, اگست 26, 2025
پاکستاندیر بالا میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 خوارج...

دیر بالا میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک

دیر بالا: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر بالا میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 5 خوارج کو ہلاک کر دیا، فورسز کے آپریشن کے دوران ایک شہری بھی جاں بحق ہوا، جب کہ 8 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ہلاک ہونے والے 4 دہشت گردوں کی لاشیںہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ ٹارگٹڈ آپریشن دیر بالا کے علاقے دو بندو سلام کوٹ میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، یہ دہشت گرد کچھ روز قبل پولیس پر حملے میں ملوث تھے، مقامی آبادی بھی اس آپریشن میں پولیس کا بھرپور ساتھ دے رہی ہے اور فورسز کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا جا رہا ہے۔

آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے شہری کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!