منگل, اگست 26, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکچین 157 ممالک اور خطوں کے لئے سرفہرست 3 تجارتی شراکت داروں...

چین 157 ممالک اور خطوں کے لئے سرفہرست 3 تجارتی شراکت داروں میں شامل

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ 5 سالوں میں چین اور روس کے درمیان تجارت دوگنا ہوگئی ہے۔ ان کا کہنا  ہے کہ چین مسلسل 13 سالوں سے روس کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار رہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز (جی اے سی) کی سربراہ سن مے جون نے کہاہے  کہ چین دنیا کے 157 ممالک اور خطوں کے لئے سرفہرست 3 تجارتی شراکت داروں میں شامل ہے۔

جی اے سی کی سربراہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ 2024 میں چین کی  بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو  میں شامل ممالک کے ساتھ تجارت 220 کھرب یوآن (تقریباً 30 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو ملک کی مجموعی درآمدات و برآمدات کا 50 فیصد سے زیادہ حصہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ چین کی آسیان، لاطینی امریکہ، افریقہ اور وسطی ایشیا جیسے ابھرتی ہوئی منڈیوں کے ساتھ تجارت 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے آغاز سے سالانہ 10 فیصد سے زائد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔

سن نے بین الاقوامی تعاون کے لئے چین کے عزم پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ 2021 سے اب تک بین الاقوامی تعاون کی 519 دستاویزات پر دستخط کئے گئے ہیں تاکہ باہمی اقتصادی فوائد کو فروغ دیا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!