منگل, اگست 26, 2025
انٹرنیشنلپرتگال، ایک اور فائر فائٹر جاں بحق، مجموعی تعداد 8 ہوگئی

پرتگال، ایک اور فائر فائٹر جاں بحق، مجموعی تعداد 8 ہوگئی

میڈرڈ: پرتگال میں جنگلات میں لگی آگ بجھاتے ہوئے ایک اور فائر فائٹر جان کی بازی ہار گیا، جس کے بعد پرتگال اور اسپین میں رواں موسم گرما کے دوران آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد آٹھ تک پہنچ گئی ہے۔

پرتگالی صدر کے دفتر نے تصدیق کی کہ شمال مشرقی علاقے سبوگل میں آگ بجھاتے ہوئے ایک 45 سالہ فائر فائٹر جان کی بازی ہار گیا، وہ ایک نجی کمپنی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔

ادھر اسپین میں حکام کا کہنا ہے کہ موسمی حالات بہتر ہونے کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں پیش رفت ہوئی ہے۔

اسپین کی سول پروٹیکشن کی سربراہ ورجینیا بارکونس نے کہا کہ ملک میں اب بھی 18 "خطرناک” مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے، تاہم یورپی امدادی ٹیموں کی مدد سے بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!