ماسکو: یوکرین کی جانب سے روس پر ڈرون حملوں اور گولہ باری سے 22 روسی شہری ہلاک جبکہ 105 زخمی ہو گئے۔
روسی وزارت خارجہ کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کے 160 ڈرونز مار گرائے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی شہر کرسک میں واقع ایٹمی بجلی گھر پر یوکرین کے ڈرون حملے سے اسکی بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوئی۔
روسی حکام کے مطابق ایٹمی بجلی گھر کے اضافی ٹرانسفارمر کو نشانہ بنانے والے ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔
