کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے تاجر برادری کو تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے صوبائی حکومت سے بات کروں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا کی سربراہی میں وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ کاروباری برادری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر وفد نے حالیہ بارشوں کے بعد انفرا اسٹرکچر کی خستہ حالی، سیوریج مسائل اور صنعتی علاقوں میں بجلی کی طویل بندش پر خدشات کا اظہار کیا۔
زبیر موتی والا نے کہا کہ کراچی پاکستان کا بزنس حب ہے، صنعتوں کا پہیہ چلے گا تو ملک آگے بڑھے گا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی سمیت ایم کیو ایم کے رہنما بھی شریک تھے۔
