منگل, اگست 26, 2025
انٹرنیشنلافریقی ماہرین کی افریقہ کے حق ترقی کے فروغ میں چین کے...

افریقی ماہرین کی افریقہ کے حق ترقی کے فروغ میں چین کے کردار کی ستائش

ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں پہلے چین-افریقہ انسانی حقوق سیمینار کا منظر۔(شِنہوا)

ادیس ابابا(شِنہوا)افریقی ماہرین نے پورے براعظم میں ترقی کے حق کو آگے بڑھانے میں چین کے کردار کی تعریف کی ہےجس میں ہر ملک کی منفرد ترقی کی راستے کے لئے اس کے احترام کو اجاگر کیا گیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں ’’مشترکہ مستقبل کے حامل چین-افریقہ معاشرے کی تعمیر اور ترقی کے حق کے حصول کے لئے مل کر کام کرنا‘‘ کے موضوع پر منعقدہ پہلےچین-افریقہ انسانی حقوق سیمینار کے دوران کیا گیا۔

تقریب میں چین اور افریقہ سے 200 سے زائد پالیسی ساز، دانشور، سفارت کار اور میڈیا کے نمائندے اکٹھے ہوئے تاکہ انسانی حقوق، خاص طور پر ترقی کے حق کو آگے بڑھانے کے طریقوں کو تلاش کیا جا سکے۔

شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں زیمبیا-چین فرینڈشپ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل فریڈرک موتیسا نے کہا کہ چین ہر ملک کے نظم و نسق کے ڈھانچے اور سماجی و اقتصادی ترقی کی راہ کا احترام کرتے ہوئے افریقہ اور وسیع تر گلوبل ساؤتھ کے ساتھ تعلقات کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

موتیسا نے شِنہوا کو بتایا کہ چین افریقی براعظم کو ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت، باہمی احترام اور یکساں مفید نتائج کی بنیاد پر بین الاقوامی نظام میں شرکت کے لئے دوبارہ بات چیت کرنے کا ایک حقیقی موقع فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلے میں چین افریقہ کو ترقی کے حق کے حصول میں مدد فراہم کرنے میں ایک بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ماہر نے افریقی، چینی سکالرز اور تھنک ٹینکس کے درمیان مشترکہ کوششوں پر زور دیا تاکہ افریقہ-چین تعاون کے فوائد کو محفوظ رکھنے کے لئے ایک وسیع حکمت عملی تیار کی جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!