منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین میں زیرتعمیرپل کے حادثے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

چین میں زیرتعمیرپل کے حادثے کی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل

چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی میں سیچھوان-چھنگ ہائی ریلوے کے چھنگ ہائی سیکشن پر زیرتعمیر پل حادثے کے بعد ٹوٹا ہوا نظر آرہا ہے-(شِنہوا)

شی ننگ(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی میں پل کی تعمیر کے دوران پیش آنے والے خوفناک حادثے کے بعد صوبائی حکومت نے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے مطابق حادثے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 4 افراد لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب زیر تعمیر پل پر تناؤ کے عمل کے دوران سٹیل کیبل ٹوٹ گئی۔ یہ پل ہوانگ نان تبتن خودمختار پریفیکچر کی جائینکا کاؤنٹی میں شی ننگ -چھنگ دو ریلولے کے چھنگ ہائی سیکشن پر تعمیر کیا جا رہا تھا۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب 108 میٹر لمبی سٹیل کی محراب گرگئی، حادثے کے وقت وہاں 16 مزدور کام کر رہے تھے۔

حادثے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم 4 مخصوص یونٹوں پر مشتمل ہے جو ہم آہنگی، تکنیکی تجزیہ، انتظامی جائزہ اور امدادی کارروائیوں کی جانچ جیسے شعبوں پر کام کریں گے۔

حادثے کی وجوہات اور ذمہ داریوں کے بارے میں رپورٹ جلد پیش کی جائے گی جبکہ تادیبی اور قانونی کارروائیوں کے لئے سفارشات جلد جاری کی جائیں گی۔

ہفتے کے روز ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی وزارت نے کہا کہ چین کی ریاستی کونسل کے تحت ورک سیفٹی کمیشن کے دفتر نے اس حادثے کی تحقیقات میں رہنمائی کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!