منگل, اگست 26, 2025
پاکستانپنجاب میں سکولوں میں افسروں کو پھول و تحائف پیش کرنے پر...

پنجاب میں سکولوں میں افسروں کو پھول و تحائف پیش کرنے پر پابندی، مراسلہ جاری

لاہور: سیکرٹری ایجوکیشن نے پنجاب کے سکولوں میں سرکاری افسران کو دوروں کے دوران گلدستے اور تحائف پیش کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام اضلاع کے سی سی اوز ایجوکیشن کو مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلہ میں تحائف کے اخراجات سکولوں اور طلبا کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری ایجوکیشن کے مختلف دوروں کے دوران سکول انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کے بوکے اور دیگر مہمان نوازی کے لیے اخراجات کا بے جا استعمال دیکھا گیا ہے۔

سیکرٹری ایجوکیشن نے اس حوالے سے کہا ہے کہ سادگی اپنائی جائے، سرکاری دوروں پر پھول و تحائف پیش نہ کئے جائیں، تمام ایجوکیشن افسران نمائشی کلچر کی حوصلہ شکنی کریں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!