غزہ: اسرائیلی فوج کی بربریت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میںمزید 73 فلسطینی شہید ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری کے نتیجے میں 4 معصوم بچوں سمیت 71فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ شدید قحط سے بھوک کے باعث مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
وزارتِ صحت غزہ کے مطابق غزہ میں اب تک 273 افراد غذائی کمی کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں جن میں 112 بچے بھی شامل ہیں۔
اقوامِ متحدہ کے ادارے گلوبل ہنگر مانیٹر نے شمالی غزہ، بالخصوص غزہ سٹی کو قحط زدہ قرار دیا ہے جہاں 5لاکھ سے زائد افراد قحط کا شکار ہیں۔
