منگل, اگست 26, 2025
پاکستانستھرا پنجاب ورکرز کو تنخواہوں کی کم ادائیگی، مریم نواز کا نوٹس

ستھرا پنجاب ورکرز کو تنخواہوں کی کم ادائیگی، مریم نواز کا نوٹس

لاہور: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب ورکرز کو پوری تنخواہ نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی نے کم از کم تنخواہ نہ دینے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ کنٹریکٹرز کو آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ستھرا پنجاب کے ورکرز کو ہر شہر میں کم از کم تنخواہ کی مکمل ادائیگی یقینی بنایا جائے، ورکرز کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے محکمہ بلدیات و متعلقہ حکام پر واضح کیا کہ آئندہ کسی بھی مقام پر ورکرز کو کم تنخواہ ملنے کی شکایت سامنے آئی تو کنٹریکٹرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!