ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں چائنہ جیانگسو تجارتی خدمات کی نمائش 2024 کے دوران ایک نمائش کنندہ حاضرین کو سو شیو (سو ژو کڑھائی) آرٹ ورک دکھا رہی ہے-(شِنہوا)
کوالالمپور(شِنہوا)کوالا لمپور میں خدمات کی تجارت سے متعلق چائنہ جیانگسو نمائش 2025 کا آغاز ہوگیا جس میں جیانگسو صوبے سے 70 شرکاء نے ملائیشین ناظرین کے سامنے اپنی مہارتوں اور خدمات کا مظاہرہ کیا۔
ملائیشیا میں چینی سفارتخانے کے معاشی و تجارتی دفتر کے منسٹر قونصلر سون شو چھیانگ نے افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ چین اور ملائیشیا کے تعلقات "سنہری دور” میں داخل ہو رہے ہیں۔
سون نے کہا کہ خدمات کی تجارت دو طرفہ تعاون کی نئی محرک قوت بن رہی ہے۔ ملائیشیا کو مالیاتی خدمات، تعلیم، سیاحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں نمایاں برتری حاصل ہے جو جیانگسو کی خدمات کی تجارت میں اختراعات کے وسیع تجربے کے ساتھ مل کر تعاون کے وسیع امکانات پیدا کرتی ہے۔
وزارت سرمایہ کاری، تجارت و صنعت میں خدمات کے شعبے کی ترقی کے سینئر ڈائریکٹر چھی کانگ نے کہا کہ نمائش اس بات کو اجاگر کرتی ہے کہ خدمات کا شعبہ معیشت میں ترقی کا اہم انجن بنتا جا رہا ہے۔ یہ شعبہ اعلیٰ قدر کی ملازمتیں پیدا کرتا ہے اور اختراعات کو فروغ دیتا ہے۔
یہ نمائش دیگر کئی تشہیری سرگرمیوں کے ساتھ بیک وقت جاری رہے گی جن میں ڈیجیٹل ٹریڈ میچ میکنگ کانفرنس، سیاحت کے فروغ کی کانفرنس اور غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائش اور مظاہرہ شامل ہیں۔
