منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین-عرب نمائش میں ماحول دوست توانائی کا اطلاقی زون پہلی بار پیش...

چین-عرب نمائش میں ماحول دوست توانائی کا اطلاقی زون پہلی بار پیش کیا جائے گا

چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خودمختار علاقہ کے شہر یِن چھوان میں چھٹی چین-عرب ریاستوں کی نمائش کے دوران مہمان صاف توانائی کے منصوبے کے بارے میں معلومات حاصل کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

یِن چھوان(شِنہوا)7ویں چین-عرب ریاستوں کی نمائش میں پہلی مرتبہ ماحول دوست توانائی کے اطلاقی زون کو شامل کیا جائے گا جس میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کے جدید حل کو اجاگر کیا جائے گا۔

منتظمین کے مطابق یہ نمائش 28 سے 31 اگست تک چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خودمختار علاقے کے دارالحکومت یِنچھوان میں منعقد ہوگی۔ نئے زون میں دکھایا جائے گا کہ ماحول دوست بجلی کی پیداوار سے لے کر حقیقی دنیا میں اس کے استعمال تک کا سفر کس طرح ممکن ہوتا ہے جس کا مقصد صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز میں چین اور عرب ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔

نمائش میں وہ مربوط پاور گرڈ سسٹمز پیش کئے جائیں گے جو توانائی کی پیداوار، ترسیل، استعمال اور ذخیرہ کو یکجا کرتے ہیں تاکہ بجلی کے گرڈ کی پائیداری اور قابل تجدید توانائی کے استعمال کی کارکردگی میں اضافہ ہوسکے۔ اس کے علاوہ صحرائی علاقوں میں زراعت کے ساتھ ماحول دوست توانائی کے مشترکہ استعمال اور براہ راست ماحول دوست بجلی کے رسد کے منصوبے بھی پیش کئے جائیں گے۔

نمائش کے پورے علاقے کو ایک ماحول دوست پاور ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے ذریعے ماحول دوست توانائی سے چلایا جائے گا تاکہ عوام کو صاف توانائی کے بڑے پیمانے پر استعمال کی ممکنہ صلاحیت دکھائی جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!