منگل, اگست 26, 2025
پاکستانسندھ حکومت کا خواتین کو 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹر سائیکلیں دینے...

سندھ حکومت کا خواتین کو 10 ہزار مفت الیکٹرک موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان

کراچی: سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے 10ہزار خواتین کو مفت الیکٹرک موٹر سائیکلیں دینے کا اعلان کردیا۔

وزیر محنت سندھ شاہد تھہیم نے جاری بیان میں بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے منصوبے کے تحت خواتین کو الیکٹرک موٹر سائیکل دینے کیلئے رجسٹریشن جاری ہے، 20 سے 45 سال کی خواتین صنعتی مزدور اہل ہیں جبکہ 20 فیصد اقلیتی کوٹہ مختص ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، منصوبے کا مقصد خواتین کو محفوظ اور باوقار سفری سہولت دینا ہے۔انہوں نے بتایا کہ درخواست گزار کو ڈرائیونگ لائسنس لینے کیلئے60دن کی مہلت دی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!