منگل, اگست 26, 2025
پاکستانشہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 'را' کا نیٹ ورک پکڑ لیا

شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ‘را’ کا نیٹ ورک پکڑ لیا

کراچی: کراچی پولیس نے شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کا نیٹ ورک پکڑ لیا۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سندھ آزاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 18مئی کو بدین ماتلی میں ایک سماجی شخصیت و زمیندار عبدالرحمن کا قتل ہوا، کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں 3 ملزمان کو دیکھا گیا، عینی گواہوں نے بھی ملزمان کو دیکھا، قتل کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کئے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ دوران تفتیش قتل میں را کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ، کراچی میں دہشت گردوں کیلئے را کا سیف ہائوس قائم تھا، ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی بیرون ملک کی گئی تھی، را ایجنٹ سنجے سنجیو کمار عرف فوجی نے خلیجی ریاست میں کام کرنیوالے پاکستانی سلمان اور ارسلان کو ایجنٹ بنایا، سلمان نے عمیر، سجاد، عبید اور شکیل پر مشتمل ٹارگٹ کلرز گینگ بنایااور خطیر رقم فراہم کی۔

انہوں نے بتایا کہ را کی طرف سے فنڈنگ کیلئے رقوم بینکنگ ترسیلات کے ذریعے منتقل ہوئیں، کراچی و دیگر شہروں میں بم دھماکوں اور دہشت گردی میں بھی را کے ملوث ہونے کے شواہد بھی سامنے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ را کے گرفتار ٹارگٹ کلرز سے برآمد اسلحہ میں 9ایم ایم پستول، 30بور پستول، 125مارٹر شیل شامل ہیں، ایک بم بھی برآمد ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے را کے لوکل ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا اعتراف کیا، ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے بھی ثابت ہوا، ملزمان سے کچھ نام ملے ہیں جو اگلا ٹارگٹ ہو سکتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے کراچی میں دہشت گردی کے مختلف منصوبوں کا بھی اعتراف کیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!