منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینروسی دستاویزات میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کی جراثیمی جنگ...

روسی دستاویزات میں دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپان کی جراثیمی جنگ کے نئے شواہد منظر عام پرآگئے

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ روسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ خفیہ دستاویزات اس بات کے مزید ٹھوس شواہد فراہم کرتی ہیں کہ جاپانی حملہ آوروں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران چین میں جراثیمی جنگ کی جس سے انکار کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ روسی حکومت کی طرف سے جاری کردہ خفیہ دستاویزات اس بات کا مزید ٹھوس ثبوت فراہم کرتی ہیں کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی حملہ آوروں نے چین میں جراثیمی جنگ کی تھی جس سے انکار کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی۔

ان دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران چین میں موجود جاپانی حملہ آوروں نے چین کے شمال مشرقی  علاقوں سے سوویت یونین پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا اور بڑی تعداد میں فوجیوں کو ختم کرنے کے لئے حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کی تیاری کی تھی۔ انہوں نے چینی شہر ہاربن میں یونٹ 731 بھی قائم کی تھی، جو طاعون، اینتھراکس اور ہیضہ جیسی بیکٹیریل بیماریوں پر تحقیق کرتی تھی اور مسلسل انسانی تجربات کرتی تھی جس کے لئے وہ چین اور روس کے گرفتار افراد سمیت موت کی سزا پانے والے جاپانی قیدیوں کو استعمال کرتی تھی۔

ترجمان ماؤننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ جاپانی حملہ آوروں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران چینی عوام کے خلاف گھناؤنی جراثیمی جنگ چھیڑ کر انسانی تجربات اور انسانیت کے خلاف مظالم کا ارتکاب کرکے بین الاقوامی قوانین کی کھلے عام خلاف ورزی کی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جاپان صرف تاریخ کا سامنا کرکے ہی احترام حاصل کرسکتا ہے۔

ماؤ نے کہا کہ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی جارحیت کی تاریخ پر گہرا غور کرے، چین اور دیگر متاثرہ ممالک کے عوام کے جذبات کا خلوص دل سے احترام کرے، عسکریت پسندی سے قطع تعلق کرے، اس کے زہریلے ورثے سے چھٹکارا پانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے اور تاریخ کی غلطیوں کو دہرانے سے گریز کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!