منگل, اگست 26, 2025
انٹرنیشنلگھانا میں مصنوعی ذہانت سے تشخیص اور تعاون کو فروغ دینے کے...

گھانا میں مصنوعی ذہانت سے تشخیص اور تعاون کو فروغ دینے کے لئے چین-مغربی افریقہ طبی نمائش کا انعقاد

گھانا کے شہر آکرا میں منعقدہ چین-مغربی افریقہ طب و صحت صنعتی نمائش میں ایک خاتون مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی طبی معائنہ کرنے والی مصنوعات کا معائنہ کررہی ہیں-(شِنہوا)

آکرا(شِنہوا)چین-مغربی افریقہ طب وصحت صنعتی نمائش کا دوسرا سلسلہ گھانا کے دارالحکومت آکرا میں شروع ہوگیا، جس کا مقصد طبی تشخیص میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو فروغ دینا اور چین اور مغربی افریقی ممالک کے درمیان منصوبہ جاتی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

ہیلتھ کمیونٹی آف ویسٹ افریقہ (ایچ سی او ڈبلیو اے)، گھانا میں قائم ایک چینی کمپنی اور گھانا ہیلتھ سروس نے اس 3 روزہ تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں چین اور مغربی افریقی ممالک سے 100 سے زائد اداروں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ سرکاری حکام، صحت کے ماہرین اور نگران اداروں نے شرکت کی۔

ایچ سی او ڈبلیو اے کے صدر جیانگ شی ہونگ نے افتتاحی تقریب میں کہا کہ دنیا بھر میں اے آئی صحت کے شعبے میں انقلاب لا رہی ہے، اس لئے مغربی افریقہ کو بھی اس میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے اور اپنے لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے صحت کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے اے آئی کا استعمال کرنا چاہیے۔

جیانگ نے کہا کہ ایچ سی او ڈبلیو اے وزارتوں، ہسپتالوں اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے لئے تیار ہے تاکہ سرمایہ کاری، تحقیق اور رسائی کے لئے مناسب ماحول بنایا جا سکے۔

گھانا کے صدارتی دفتر کے چیف آف سٹاف جولیئس ڈیبرا نے نشاندہی کی کہ یہ تقریب شراکت داری کی روح کی عکاسی کرتی ہے، جہاں صنعت کار، ترسیل کنندگان، ڈاکٹرز، محققین، سرمایہ کار، ماہرین تعلیم اور پالیسی ساز ایک ہی چھت کے نیچے نئے حل کا تبادلہ کرنے، تعاون قائم کرنے اور صحت کی سہولیات کی فراہمی کے نئے ماڈلز تخلیق کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں۔

ڈیبرا نے یقین دلایا کہ گھانا کی حکومت ایچ سی او ڈبلیو اے  کو جدید ترین ٹیکنالوجیز، جدید آلات اور پائیدار نظام کے ذریعے مغربی افریقہ کے ہسپتالوں، صحت کی سہولیات اور طبی اداروں کو ترقی دینے کے اپنے وژن کے حصول میں مدد دینے کے لئے پرعزم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!