منگل, اگست 26, 2025
انٹرنیشنلروسی بیوٹی کمپنی ’’گولڈن ایپل‘‘اگلے سال چین میں کاروبار شروع کرے گی

روسی بیوٹی کمپنی ’’گولڈن ایپل‘‘اگلے سال چین میں کاروبار شروع کرے گی

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خودمختار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں ایک خاتون روسی پرفیوم سونگھ رہی ہے-(شِنہوا)

ماسکو(شِنہوا)روسی پرفیوم اور کاسمیٹکس کی ریٹیل کمپنی گولڈن ایپل 2026 میں شنگھائی میں ایک سٹور کھولنے اور آن لائن فروخت کے آغاز کے ساتھ چینی مارکیٹ میں داخل ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ کسی شاپنگ مال میں ایک دکان کے بجائے ایک مکمل عمارت حاصل کرے گی جہاں نیچے کی منزلیں خریداری کے مقام کے طور پر استعمال ہوں گی۔ اوپر کی منزلوں پر کمپنی کا ایشیائی مرکز قائم ہوگا جو اس خطے میں آپریشنز کی نگرانی کرے گا۔

کمپنی کے شریک بانی اور شریک مالک ایوان کوزولیف نے کہا کہ چین میں رسائی گولڈن ایپل کو ایسے برانڈز کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا جو اس مارکیٹ کو دریافت کرنے کے خواہش مند اور اس حوالے سے تیار ہیں۔ ہمارا مشاہدہ ہے کہ کچھ مخصوص شعبوں میں روسی مصنوعات پہلے ہی مقبول ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ روسی کاسمیٹکس بنانے والے چین میں پہلے سے قائم برانڈز کے ساتھ مساوی بنیاد پر مقابلہ کرسکتے ہیں۔

1996 میں قائم ہونے والی یہ کمپنی روس کی سب سے بڑی اومنی چینل پرفیوم اور کاسمیٹکس ریٹیلرز میں سے ایک ہے۔ فی الحال یہ روس، قازقستان، بیلاروس، قطر، متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں کام کر رہی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!