کمبوڈیا کے شہر نوم پنہ میں کمبوڈیا ۔ چین سیاحتی سال 2025 کے باضابطہ آغاز پر کمبوڈیا کی فنکارائیں فن کا مظاہرہ کر رہی ہیں-(شِنہوا)
نوم پنہ(شِنہوا) کمبوڈیا میں 2025 کے پہلے 7 ماہ کے دوران چینی سیاحوں کی تعداد میں 48.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
کمبوڈیا کی وزارت سیاحت کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جنوری سے جولائی کے دوران مجموعی طور پر6 لاکھ 87 ہزار 509 چینی سیاحوں نے کمبوڈیا کا سفر کیا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 4 لاکھ 63 ہزار 980 کے مقابلے میں 48.2 فیصد زیادہ ہے۔
چینی سیاحوں کی یہ تعداد کمبوڈیا میں آنے والے مجموعی 37 لاکھ 10 ہزار بین الاقوامی سیاحوں کا 18.5 فیصد ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ تھائی لینڈ اور ویتنام کے بعد چین تعطیلات گزارنے کے لئے کمبوڈیا آنے والے غیر ملکی سیاحوں کا تیسرا بڑا ذریعہ رہا۔
کمبوڈین وزیر سیاحت ہوت ہاک نے کہا کہ 2025 کمبوڈیا-چین سیاحت کا سال ہے جو جنوب مشرقی ایشیائی ملک کے لئے چینی سیاحوں کو متوجہ کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
ہوت ہاک نے کہا کہ اعداد و شمار کی بنیاد پرکمبوڈیا کی سیاحت کا مستقبل چینی سیاحوں اور سرمایہ کاروں کی آمد سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔
