پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانفیصل آباد،چھتیں بنانیوالی فیکٹری کی چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

فیصل آباد،چھتیں بنانیوالی فیکٹری کی چھت گرنے سے 3 مزدور جاں بحق

فیصل آباد: فیصل آباد میں چھتیں بنانیوالی فیکٹری کی چھت گر نے سے 3 مزدور جاں بحق، ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے فیڈمک میں بارش کے باعث سیمنٹ کی چھتیں بنانے والی فیکٹری کے اندر بنے ایک کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 3 مزدور جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع پر ریسکیو حکام موقع پرپہنچے اور جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا۔حکام کے مطابق فیکٹری میں مزدروں کے رہائشی کمرے کی چھت پختہ نہ ہونے کے باعث گری۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!