منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینفلپائن خلاف ورزیاں،اشتعال انگیزی اور جھوٹے الزامات لگانا بند کرے،چینی کوسٹ گارڈ...

فلپائن خلاف ورزیاں،اشتعال انگیزی اور جھوٹے الزامات لگانا بند کرے،چینی کوسٹ گارڈ کا انتباہ

چینی کوسٹ گارڈ رین آئی جیاؤ میں فلپائن کی رسد کی سرگرمی کی نگرانی کررہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے فلپائن پر زور دیا ہے کہ وہ خلاف ورزیوں پر مبنی تمام سرگرمیاں، اشتعال انگیزی اور جھوٹے الزامات لگانا بند کرے۔ سی سی جی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی خودمختاری اور سمندری حقوق کا بھرپور دفاع کرنے کے لئے جنوبی بحیرہ چین کے رین آئی جیاؤ کے پانیوں میں قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

سی سی جی کے ترجمان گان یو نے کہا کہ فلپائن کا جنگی بحری جہاز ،جو چین کے رین آئی جیاؤ میں کئی سالوں سےغیر قانونی طور پر ’’پھنسا‘‘  ہوا ہے، نے حال ہی میں 2 چھوٹی کشتیاں بھیجیں۔ ان کشتیوں نے چین کے بار بار انتباہ کو نظر انداز کیا اور دانستہ طور پر غیر پیشہ ورانہ اور خطرناک انداز میں سی سی جی  کے جہازوں کے قریب جانے کی کوشش کی۔

ترجمان نے زور دیا کہ سی سی جی کے جہاز،جو معمول کی قانون نافذ کرنے والی کارروائیوں میں مصروف ہیں،نے فلپائن کی کشتیوں کو قواعد و ضوابط کے تحت قابو میں لانے کے لئے ضروری اقدامات کئے ہیں اور یہ تمام اقدامات جائز اور قانونی تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!