منگل, اگست 26, 2025
تازہ ترینچین کی دواسازی کی صنعت اب دنیا میں دوسرے نمبر پرہے، عہدیدار

چین کی دواسازی کی صنعت اب دنیا میں دوسرے نمبر پرہے، عہدیدار

چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کے شہر ژانگ شو میں ایک خاتون ادویات ساز کمپنی کے شوروم میں مصنوعات دیکھ رہی ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی دوا سازی کی صنعت اب دنیا میں دوسری سب سے بڑی صنعت بن چکی ہے۔ یہ صنعت تحقیق و ترقی کے مراحل میں موجود جدید ادویات کے لحاظ سے عالمی سطح پر تقریباً 30 فیصد حصہ رکھتی ہے۔

چین کی طبی مصنوعات کی قومی انتظامیہ کے نائب سربراہ یانگ شینگ نے ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کے زیراہتمام ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین نے 14ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے آغاز سے اب تک بچوں کی 387 ادویات اور خطرناک بیماریوں کے علاج کی 147 ادویات کی مارکیٹنگ کی منظوری دی ہے۔

یانگ شینگ نے اس بات پر زور دیا کہ 14ویں 5سالہ منصوبے کے دوران چین نے ادویات کی حفاظت کو یقینی بنانے، دواسازی کی صنعت کی ترقی کو فروغ دینے اور عوام کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے جامع اقدامات کئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!