منگل, اگست 26, 2025
پاکستانپاک چین دوستی خطے میں امن،ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، پاکستان

پاک چین دوستی خطے میں امن،ترقی اور خوشحالی کی ضمانت ہے، پاکستان

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے، وانگ ای کا دورہ پاک چین سٹریٹجک تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا، چین میں وزیر اعظم شہباز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کوئی ملاقات طے نہیں، نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار ہفتہ کو بنگلا دیش کے دورے پر روانہ ہوں گے، اس دورے کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے، دہشت گردی کے خاتمے اور تجارت کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای کا پاکستان کا 2 روزہ سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل ہوا، وانگ ای کی وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار اور اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوئیں، اسلام آباد میں چھٹا پاک چین وزرائے خارجہ سٹریٹجک ڈائیلاگ ہوا ، جس میں سی پیک فیز ٹو سمیت تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی تعاون پر اتفاق ہوا، دونوں ممالک نے افغانستان، مشرق وسطی اور دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوںنے کہا پاکستان نے کشمیر میں بھارتی مظالم پر چین کو آگاہ کیا، پاکستان نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر چین کی حمایت کو سراہا، اس موقع پر دفاعی تعاون، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں پر بھی بات چیت ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ کابل میں پاکستان، چین اور افغانستان کا سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چینی ہم منصب وانگ ای اور افغان وزیر خارجہ شریک ہوئے، سیاسی، اقتصادی اور سلامتی تعاون پر مشاورت ہوئی جب کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر بھی بات ہوئی،سرحدی سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے افغان عوام کی فلاح اور امن عمل میں تعاون کا اعادہ کیا، چین نے افغانستان کی تعمیر نو اور ترقی میں کردار ادا کرنے کا یقین دلایا،افغان وزیر خارجہ نے پاکستان اور چین کی حمایت کو سراہا، منشیات، سمگلنگ اور منظم جرائم کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا، اس موقع پر تعلیم، صحت اور عوامی روابط بڑھانے کے لیے سہ فریقی تعاون پر زور دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے 17 اگست سے برطانیہ کا دورہ کیا اور برطانوی سیکرٹری برائے جنوبی ایشیا جنوبی ہمیش فالکنر سے ملاقات کی، انہوں نے 18 اگست کو لینڈ ریکارڈ اور پاسپورٹ کے حوالے سے دو خدمات کا بھی افتتاح کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نام نہاد گریٹر اسرائیل کے منصوبے کی مذمت کرتا ہے، پاکستان دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے، مجید بریگیڈ بلوچستان میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث ہے، پاکستان کالعدم بی ایل اے کے مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا خیرمقدم کرتا ہے

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!