پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے، پائلٹس کے لواحقین کو 2،2 کروڑ روپے کا پیکیج دینے کا فیصلہ کرلیا۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مہمند میں ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد حکومت کے پاس ایک ہیلی کاپٹر رہ گیا ہے قدرتی آفات سمیت دیگر کاموں میں ہیلی کاپٹر کی ضرورت ہوتی ہے، جس پر حکومت نے نیا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ نے ہیلی کاپٹر حادثے کے شہدا کیلئے پیکیج کی منظوری دیدی ہے، شہدا کے لواحقین کو پولیس کے برابر کا شہدا پیکیج دیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق دونوں پائلٹس کے لواحقین کو 2،2کروڑ روپے کا پیکیج دیا جائے گا۔
